افغانستان میں فوجی آپریشن بم دھماکے 21 طالبان سمیت 25 ہلاک
نیٹو اورافغان فورسز کا صوبہ غزنی میں آپریشن،صوبہ وردک میں اتحادی فوج کا داغا گیا گولہ آبادی پرگرنے سے 4 شہری جاں بحق
افغانستان میں اتحادی و افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 21 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ 2 مختلف دھماکوں میں 4 عام شہری جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ مشترکہ فورسز نے صوبہ غزنی میں سرچ آپریشن کیا جس میں کم از کم21 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صوبہ وردک میں اتحادی فوج کی جانب سے فائر کیا گیا گولہ آبادی پر گرنے سے 4 شہری جاں بحق جبکہ صوبہ قندوز میں ایک شادی کی تقریب کے دوران بم دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔