محرم الحرام پنجاب کے تمام اضلاع حساس قرار دہشت گردی کا خطرہ

حملہ ہوسکتا ہے، ذرائع، فوج اور رینجرز کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پرموجود ہونگے،ضلعی انتظامیہ طلب کرسکے گی


فوج طلب کرنے کے لیے وفاق کوخط ارسال، صوبے کی 8جیلیں بھی حساس قرار. فوٹو فائل

محرم الحرام کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع کو حساس قرار دے کر فوج کوطلب کرنے کے لیے وفاق کو خط ارسال کر دیا گیا۔

ہوم سیکریٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعظم سلیمان نے بتایا کہ حکومت نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی تیاری شروع کر رکھی ہے ۔ تمام اضلاع کوحساس قراردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کوخط ارسال کردیاگیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ حساس ترین علاقوں میں فوج اور کم حساس علاقوں میں رینجرزتعینا ت ہوگی ۔جلوسوں کی حفاظت کے لیے پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ فوج اور رینجرزکوئیک رسپانس فورس کے طور پرموجود رہے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ فوج یا رینجرز کو طلب کر سکے گی۔



ادھر محرم الحرام کے مو قع پر پنجاب کی 8جیلوں کو بھی حساس قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے جیل حکام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ محر م میں انتہا پسند مذ کورہ جیلوں پرحملہ کر سکتے ہیں ، اس وارننگ کے بعد سینٹر ل جیل ( کوٹ لکھپت ) لاہور، ( اڈیالہ ) راولپنڈی ،فیصل آباد ،ملتان ،میانوالی ،بہاولپور اور ڈی جی خان میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر نے کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں،سرچ آپریشن کے دوران71 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں