ربا کیس میں وفاق وصوبائی حکومتوں نے تاحال جواب نہیں دیا

10 سال بعد 21 اکتوبر کو سماعت میں شرعی عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا۔


Ghulam Nabi Yousufzai November 02, 2013
10 سال بعد 21 اکتوبر کو سماعت میں شرعی عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا۔ فوٹو: فائل

وفاق اورصوبائی حکومتوںنے ربا کیس میں وفاقی شرعی عدالت کے نوٹس کا تاحال جواب نہیں دیا۔

کیس کی سماعت منگل کو ہوگی لیکن معاملے پروفاقی اورصوبائی حکومتوںکا موقف ابھی تک عدالت کے سامنے نہیں آسکاہے۔ وفاقی شرعی عدالت نے سودکیخلاف دائرپٹیشن میںگزشتہ سماعت پروفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کیاتھا اورمعاملے پرجواب طلب کیا تھا۔



سود کے معاملے کے بارے میںمقدمے پرسماعت 5 نومبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس آغا محمدرفیق کی سربراہی میںجسٹس ڈاکٹرفدا محمدخان، جسٹس رضوان علی؎ دودانی، جسٹس شیخ احمدفاروق اورجسٹس شہزادو شیخ پر مشتمل وفاقی شرعی عدالت کا 5رکنی بینچ سماعت کر ے گا۔ وفاقی شرعی عدالت نے سودکو حرام قراردیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے شریعت ایپلٹ بینچ نے یہ معاملہ دوبارہ جائزے کے لیے وفاقی شرعی عدالت کوبھیجا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں