پرویز مشرف کو سزائے موت پر وکلاء کا جشن

راولپنڈی بار میں وکلاء نے پرویز مشرف کے خلاف نعرہ بازی کی اور عدلیہ زندہ باد کے نعرے لگائے

راولپنڈی بار میں وکلاء نے پرویز مشرف کے خلاف نعرہ بازی کی اور عدلیہ زندہ باد کے نعرے لگائے، فوٹو: فائل

ملک بھر کے وکلاء نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو آئین شکنی کیس میں سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کا خیر قدم کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق فوجی صدر کو سزائے موت کے حکم پر ملک بھر کے وکلاء نے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی، راولپنڈی بار میں وکلاء نے پرویز مشرف کے خلاف نعرہ بازی کی اور عدلیہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔

سیکرٹری بار شہزاد میر نے کہا کہ وکلاء کی بار میں نعرہ بازی سے آئین اور قانون کی بالادستی ثابت ہوگئی ہے، وکلاء عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

ادھر پشاور میں وکلاء نے مٹھیاں تقسیم کیں اور عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ پشاور بار میں وکلا نے جمع ہو کر عدالتی فیصلے پر خوشیاں منائیں۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کوسزائے موت سنائی ہے۔
Load Next Story