پرویز مشرف کی  سزائے موت کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر بحث

خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے


ویب ڈیسک December 17, 2019
سابق صدر جنرل مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آئین معطل کردیا تھا فوٹوفائل

سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہوگیا۔

خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت ملک سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت کا فیصلہ آتے ہی پرویز مشرف کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا پر عدالتی فیصلے پر بحث چھڑ گئی اور صارفین دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔ کچھ صارفین نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا جب کہ کچھ صارفین نے پرویز مشرف کے حق میں ٹوئٹ کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

ایک صارف نے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تین جنگیں لڑنے والے کو سزائے موت اور تین بار ملک لوٹنے والے کو 50 روپے میں آزادی واہ ہمارا عدالتی نظام۔

https://twitter.com/sanum_zara/status/1206858089946927104

ذوالفقار منگریو نامی صارف نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ''جمہوریت بہترین انتقام ہے۔''



محسن خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی صدر کو سزائے موت سنانے کا حکم دیا گیا ہو۔



اوکاشا نامی صارف نے لکھا پرویزمشرف کچھ بھی ہوسکتے ہیں لیکن غدار نہیں ہوسکتے اور نہ ہی غداری کے مرتکب ہوسکتے ہیں۔

https://twitter.com/mukasha97/status/1206855857448869888

خادم حسین نامی شخص نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف نے آئین معطل کیا اور غریب عوام کو سیدھا فائدہ دیا جب کہ نام کے جمہوریوں نے 70 سال سے آئین اپنے فائدے کے لیے معطل رکھا۔



سلمان سکندر نے ملکی اور عدالتی نظام پر طنز کرتے ہوئے کہا شکر ہے پہلی بار عوام کے علاوہ بھی کوئی غدار ٹہرا۔ بس اسی بات کی خوشی ہے۔



فراز وہاب نامی صارف عدالتی فیصلے سے خوش نظر نہیں آئے انہوں نے لکھا پرویز مشرف صاحب کے خلاف آنے والے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے میں جانبداری اور انتقام کی بو آرہی ہے جس جنرل نے ملک کی سلامتی کے لیے جنگیں لڑیں ہوں 40 سال سرحدوں کی حفاظت کی اسے غدار قرار دے دیا گیا۔

https://twitter.com/FarazWahab1/status/1206852776422248449

امامہ بلوچ نامی صارف نے لکھا مشرف کا سب سے بڑا گناہ یہ تھا کہ عدالتوں کو لگام ڈالی تھی اور آج یہی عدالتیں مشرف کے سامنے کھڑے ہوکر اچھل رہی ہیں۔

https://twitter.com/UmaMastic_/status/1206853229910351872

محمد شایان نے لکھا پاکستان کا قانون چور، لٹیرے، غدار کو تو تحفظ فراہم کرتا ہے جب کہ پاکستان کے لیے جس نے قربانیاں دیں اس کو موت کی سزا سناتا ہے۔

https://twitter.com/ShayanAshraf17/status/1206853483644801025

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آئین معطل کردیا تھا اور میڈیا پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت سپریم کورٹس اورہائی کورٹس کے ججز کو گھروں میں نظر بند کردیا تھا۔ بعد ازاں 2013 میں مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ درج کرایا تھا اسی مقدمے میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں