کسی کھلاڑی پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے تھے مکی آرتھر

یہ تاثر درست نہیں کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے، سابق قومی ہیڈ کوچ


Sports Reporter December 17, 2019
یہ تاثر درست نہیں کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے، سابق قومی ہیڈ کوچ

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

پاکستان کے ساتھ میری گہری وابستگی اور والہانہ لگاو ہے،لیکن اس وقت حریف سائیڈ سے تعلق ہے،مصباح الحق سے کوئی رقابت نہیں، بطور کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کے سوچا، پاکستان کے دورہ پر آنے والی سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزارے تین برسوں کا ہر لمحہ دل پر نقش اور یادگار ہے، پاکستان ٹیم کی میرے دل میں جگہ موجود ہے، دوبارہ پاکستان آکر اچھا لگا، میں نےکوچ کی حیثیت سے ہمیشہ ٹیم کی بہتری کے لیے سوچا، میں نے کسی کھلاڑی پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، کرکٹ میں پسند ناپسند نہیں ہوتی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے انتخاب میں کوچ کارکردگی کو مدنظر رکھتا ہے، یہ درست نہیں ہے کہ میری وجہ سے کچھ کھلاڑی پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے، پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی، اب ایک نیا چیلنج قبول کیا ہے جب کہ مصباح الحق سے تعلق ہے، رقابت نہیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں اور ہم دونوں کے درمیان کوئی کھنچاو نہیں، سیریز میں ان کو بطور حریف دیکھ کر اچھا لگا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ سری لنکا ایک اچھی ٹیم ہے اور اس میں ٹیلینٹڈ کھلاڑی موجود ہیں، کراچی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش ہوگی،پنڈی ٹیسٹ میں عابد علی اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، خوشی ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ شروع ہوئی، ایک سوال کے جواب میں میکی آرتھر نے کہا کہ فواد عالم باصلاحیت کرکٹر ہے لیکن وہ دس برسوں کے دوران پاکستان اسکواڈ میں جگہ نہ پا سکا، میرے ہی نہیں بلکہ دوسرے کوچز کے ادوار میں بھی وہ منتخب نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں