اثاثہ جات کیس میں گرفتار رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کی 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کی 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت سکھر نے اثاثہ جات کیس میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔



احتساب عدالت سکھر نے اثاثہ جات کیس میں سینیئر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے، احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا


واضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں اسلام آباد میں بنی گالا کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

Load Next Story