جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی ضمانت منظور

عدالت کا فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

فریال تالپور کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت منظور کرلی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض فریال تالپور کی ضمانت منظور کرلی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، آصف زرداری طبیعت میں خراب ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے جب کہ نیب نے فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے رو برو پیش کیا۔ عدالت نے فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔
Load Next Story