مشرف کے خلاف فیصلہ غیر آئینی ہی نہیں متعصبانہ بھی ہے اٹارنی جنرل

کیس فائل کرنے کی منظوری کابینہ نے نہیں دی، شکایت ہی غیر قانونی تھی تو پھر سزا کیسے قانونی ہوسکتی ہے؟ انور منصور


ویب ڈیسک December 17, 2019
پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اٹارنی جنرل (فوٹو: فائل)

اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پروگرام 'ٹودی پوائنٹ' میں منصورعلی خان سے بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی ہے، فیصلہ غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ درست نہیں، کسی بھی مرحلے پر آئین پرعمل نہیں ہوا، وفاقی حکومت نے شکایت کی منظوری ہی نہیں دی، جب کیس فائل کرنے کی منظوری کابینہ نے نہیں دی تو شکایت ہی غیر قانونی تھی پھر سزا کیسے قانونی ہوسکتی ہے؟ سزایافتہ لوگوں کو تو آپ نے باہر بھجوادیا ہے۔

انور منصور نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر اپیل ہوئی تو اپیل میں غیرقانونی معاملے کی حمایت نہیں کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |