شمالی وزیرستان حکیم اللہ محسود کی نامعلوم مقام پر تدفین کردی گئی

گذشتہ روز ڈانڈے درپہ خیل میں حکیم اللہ محسود کے گھر پر امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے دو میزائل داغے گئے تھے۔


ویب ڈیسک November 02, 2013
گذشتہ روز ڈانڈے درپہ خیل میں حکیم اللہ محسود کے گھر پر امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے دو میزائل داغے گئے تھے۔ فوٹو فائل

کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود کی رات گئے نامعلوم مقام پر تدفین کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود، ان کے چچا، ڈرائیور اور دیگر ساتھیوں کی رات گئے نامعلوم مقام پر تدفین کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی رپورٹوں کی تصدیق یا تردید سے انکارکردیا ہے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان کے امیر کے مارے جانے کی خبریں دیکھی ہیں، لیکن فی الحال اس کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق ایک سینیئرامریکی انٹیلی جنس آفیسر نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں حکیم اللہ محسود کے گھر پر امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے دو میزائل داغے گئے، حملے کے نتیجے میں حکیم اللہ محسود، ان کے چچا، ڈرائیور اور دیگر ساتھی ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں