حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کئی شہروں میں سیکیورٹی سخت فوج تعینات

لوگ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا دیگر شناختی دستاویزات کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سیکیورٹی فورسز کی ہدایت


ویب ڈیسک November 02, 2013
لوگ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا دیگر شناختی دستاویزات کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سیکیورٹی فورسز کی ہدایت۔ فوٹو فائل

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں سیکیورٹی کو مزید انتہائی سخت جبکہ بعض مقامات پر پولیس اور فوج کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد میں تمام داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون میں پولیس کی نفری کو مزید بڑھا دیا گیا ہے، لاہور میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ہرمشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ امریکی قونصل خانے سمیت دیگرحساس مقامات پر نفری بڑھادی گئی ہے، پشاور میں بھی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنا گشت بڑھا دیا ہے شہر کے تمام راستوں کی مکمل طور پر ناکہ بندی کی جارہی ہے اور تمام گاڑیوں کی مکمل تلاشی لینے کے بعد اسے شہر میں داخلے اور باہر جانے دیا جارہا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے تمام شہروں اور چیک پوسٹ پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج بھی تعینات کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو اپنے ہمراہ قومی شناختی کارڈ رکھنے اور غیر مقامی افراد کو بغیر شناختی کارڈ گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم بنوں میں تمام این جی اوز کے دفاتر بند کرادیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، کوئٹہ، ایف آر لکی مروت، ایف آر بنوں اور ایف آر ٹانک کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سیکیورٹی کو انتہائی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں