جسٹس کھوسہ کا مشرف کیس نمٹانے میں کلیدی کردار

آرمی چیفس کی توسیع، مشرف غداری مقدموں کے بعد عدلیہ طاقتورادارہ بن کرابھری،ماہرین


حسنات ملک December 18, 2019
آرمی چیفس کی توسیع ،مشرف غداری مقدموں کے بعدعدلیہ طاقتورادارہ بن کرابھری،ماہرین وٹو: فائل

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعیدکھوسہ نے سابق فوجی حکمران جنرل (ر)پرویزمشرف کیخلاف غداری مقدمہ نمٹانے میں کلیدی کرداراداکیا۔

سینئر وکلا کاماننا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں جسٹس کھوسہ کانام یادرکھا جائے گا۔سیاسی وعدالتی حکام کیخلاف فیصلے دینے والے جسٹس کھوسہ جو20دسمبرکورٹائرہورہے ہیں ،انھیں جرات مند جج کی حیثیت سے یادرکھا جائے گا۔ وہ این آراوکیس میں سات رکنی بینچ کاحصہ تھے جس نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو2010نااہل کیا تھا۔

قانونی ماہرین کے مطابق آرمی چیفس کی توسیع اورمشرف غداری مقدمے میں فیصلوں کے بعدعدلیہ طاقتورادارہ بن کرابھری ہوئی ہے۔ غداری کا مقدمہ ن لیگ کے اقتدارمیں آنے کے بعدنومبر2013ء میں شروع کیا گیاتھا تاہم متعددوجوہات کے باعث زیرالتوا رہا۔

ایک سینئراہلکارنے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایاکہ یہ مقدمہ متعدد بارمردہ ہوا تاہم یہ جسٹس کھوسہ تھے،جنھوں نے اسے زندہ رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں