مہنگائی 127 فیصد بڑھ گئی ن لیگ نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

بے روزگاری وبائی مرض کی طرح پھیل چکی، حکومتی نالائقی سے ایل اوسی اور بلوچستان کے عوام میں خوف پیدا ہوا


INP/حسیب حنیف December 18, 2019
ادویات مہنگی کردی گئیں، سی پیک رول بیک کر کے قوم کا معاشی مستقبل خطرے میں ڈال دیا گیا، احسن اقبال و دیگر۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن نے موجودہ حکومت کی 16ماہ کی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کردیا۔

مسلم لیگ ن کی معاشی کانفرنس میں ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ چوری کر کے عمران خان حکومت قائم ہوئی، عمران خان حکومت ملک کی تاریخ کا بدترین دور ثابت ہوئی ، قومی سلامتی ، معاشی پالیسی کے میدان میں بدانتظامی سے تباہی مچا دی گئی، موجودہ حکومت نے انسانی ترقی اور آئینی حقوق کا بیڑہ غرق کردیا، عمران حکومت کے سولہ ماہ میں غریبوں کو 12.7 فیصد مہنگائی کے جہنم میں دھکیل دیاگیا۔

وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے منعقدہ ریسکیو اکانومی سیمینار میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ، خواجہ آصف ، مریم اورنگزیب ودیگر بھی موجو د تھے۔

احسن اقبال نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بچانے کی ضرورت ہے، بیروزگاری وبائی مرض کی طرح پھیل چکی ہے ، عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ، موجودہ حکومت کی نالائقی سے لائن آف کنٹرول اور بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں خوف پیدا ہوا، سولہ ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بدترین تنزلی دیکھی گئی ، بجلی ، زرعی اجزاء ، کھاد کی قیمتوں میں اضافے نے کسانوں کی کمر توڑ دی ، صوبوں کے وسائل روک کر ملک بھر میں انسانی ترقی کو تباہی سے دوچار کر دیا گیا ، عمران خان حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کرکے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا،۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |