تحریک طالبان سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں رانا ثنا اللہ

ڈرون حملے امریکا کی جانب سے کئے جاتے ہیں، ان حملوں پر پاکستان کا کوئی اختیار نہیں، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک November 02, 2013
ڈرون حملے امریکا کی جانب سے کئے جاتے ہیں، ان حملوں پر پاکستان کا کوئی اختیار نہیں، رانا ثنا اللہ. فوٹو ایکسپریس نیوز

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے مذاکرات کا عمل بری طرح متاثر ہوگا، تحریک طالبان سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں کے خلاف ہے، ڈرون حملے امریکا کی جانب سے کئے جاتے ہیں، ان حملوں پر پاکستان کا کوئی اختیار نہیں، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے سے مذاکرات کا عمل بری طرح متاثر ہوگا، تحریک طالبان سے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، پوری قوم کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ محرم الحرام میں بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کررہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پنجاب میں حلقہ بندیاں 4 نومبر تک کر دی جائیں گی، ڈینگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن 1019 ڈینگی کےمریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 117 زیرعلاج ہیں، جبکہ باقی تمام ڈسچارج کردیئے گئے ہیں، پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |