اے بی ڈیویلیرز اور مہندرا سنگھ دھونی سمیت 5 کھلاڑی آئی سی سی کے پیپلز چوائس ایوارڈ کیلئے نامزد

نامزد کردہ دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل کلارک، الیسٹر کک اور ویرا کوہلی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک November 02, 2013
ایوارڈ کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور جو کھلاڑی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا اسے آئی سی سی کی سالانہ تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال کے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لئے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلز چوائس ایوارڈ کے لئے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیرز، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک، انگلینڈ کے الیسٹر کک، بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی اور بھارت ہی کے ویرات کوہلی کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، ایوارڈ کے لئے ووٹنگ کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے جو 23 نومبر تک جاری رہے گا اور سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو آئی سی سی کی سالانہ تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 سالوں سے سری لنکا کے کمار سنگاکارا یہ ایوارڈ حاصل کر رہے تھے تاہم اس بار انہیں اس کے لئے نامزد نہیں کیا گیا ہے جبکہ نامزد کردہ ناموں میں پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے، گزشتہ سال اس ایوارڈ کے لئے کمار سنگاکار، جیمز اینڈرسن، جیکس کیلس اور ورنون فلینڈر کو نامزد کیا گیا تھا تاہم کمار سنگاکار ایوارڈ کے حقدار ٹھہرائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں