ن لیگ معیشت پرکانفرنس کی بجائے اسحاق ڈارکوواپس لائے فردوس عاشق

سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سیمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے، فردوس عاشق


ویب ڈیسک December 18, 2019
ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آلِ شریف نے عوام کا کاروباربند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اورآل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سیمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے۔ معیشت پرکانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈارکوواپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اورشاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی، 3 دہائیاں برسر اقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے جب کہ آلِ شریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں