ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی پاکستان کا فاتحانہ آغاز اومان کو08 سے شکست دےدی

پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے 3، دلبر حسین اورسلمان نے2،2 جبکہ محمد توثیق نے ایک گول کیا۔


ویب ڈیسک November 02, 2013
پاکستان گزشتہ برس ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کا فاتح تھا اور اس بار وہ اپنے اعزاز کا دفاع کررہا ہے. فوٹو: فائل

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نےاپنے پہلے میچ میں اومان کو 8-0 سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

جاپان کے شہر کاکا میگارا میں جاری ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے اولین میچ میں دفاعی چیمپین پاکستان کے کھلاڑی کمزور حریف اومان کے خلاف میدان میں اترے اور بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم پر لگاتار حملے جاری رکھے اور نتیجہ صفر کے مقابلے میں 8 گول سے پاکستان کی فتح کی صورت میں سامنے آیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے 3، دلبر حسین اورسلمان نے2،2 جبکہ محمد توثیق نے ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ برس ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کا فاتح تھا اور اس بار وہ اپنے اعزاز کا دفاع کررہا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں