قطر ٹی10 لیگ میں کرپشن کی تحقیقات

ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل منتظمین اور ٹیموں میں مشکوک تبدیلیاں کی گئیں


Abbas Raza December 18, 2019
ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل منتظمین اور ٹیموں میں مشکوک تبدیلیاں کی گئیں فوٹو:فائل

KABUL: قطر ٹی10 لیگ کے حوالے سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پاکستان کے سلمان بٹ،کامران اکمل،حفیظ سمیت کئی کرکٹرزاس ایونٹ میں شریک ہوئے۔ سرفراز احمد کو آخری لمحات میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ منتظمین کا پلان اور ٹھوس معلومات دیکھتے ہوئے قطرٹی 10 لیگ کی منظوری دی گئی تھی۔ ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل منتظمین اور ٹیموں میں تبدیلیوں نے چیزیں مشکوک بناتے ہوئے ہمارے کان کھڑے کر دیے، اس لئے کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا۔

الیکس مارشل نے کہا کہ ہم قطر اور دنیا بھر میں سرگرم کرپٹ عناصر کی لیگ کے دوران فکسنگ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے، اس معاملے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |