بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ افسران کا تقرر کر دیا گیا
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے 32 ایپلٹ اتھارٹیز بھی قائم کردی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ افسران کا تقرر کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 32 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، 93 ریٹرننگ افسران اور 120 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں متعقلہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ریٹرننگ افسران کے فرائض انجام دیں گے جبکہ تحصیلداروں کا بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تقرر کیا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے 32 ایپلٹ اتھارٹیز بھی قائم کردی گئی ہیں جو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزپر مشتمل ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست پر بلوچستان میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔