سلیکٹڈ کو گھر بھجوا کر عوامی راج قائم کریں گے بلاول بھٹو زرداری

آمروں سے آزادی کٹھ پتلی عمران نیازی کا غلام بننے کے لیے نہیں لی، چیرمین پی پی پی

آمروں سے آزادی کٹھ پتلی عمران نیازی کا غلام بننے کے لیے نہیں لی، چیرمین پی پی پی فوٹوفائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھجوا کرعوامی راج قائم کریں گے۔

رائیونڈ میں پی پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے، عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ جمہوری آزاد ملک چاہیے یا کٹھ پتلی کے غلام بننا چاہتے ہیں، سلیکٹڈکوگھربھجواکرعوامی راج قائم کریں گے، عوام نے اب فیصلہ کرنا ہے 2018 کا الیکشن آخری سلیکشن تھا، پنڈی ہم 27 دسمبر کو پھر آرہے ہیں اسی جگہ جہاں آپ نے بھٹو اور بے نظیر کو شہید کیا تھا، ہم پیغام دیں گے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انگریزوں اور آمروں سے آزادی کٹھ پتلی عمران نیازی کا غلام بننے کے لیے نہیں لی، آج عوام، میڈیا اور سیاست آزاد نہیں، میڈیا میں دہشت گردوں کا انٹرویو چل سکتا ہے لیکن آصف زرداری کا نہیں، عوامی احتجاج تو دور کی بات اپنی مرضی کی ٹوئٹ بھی نہیں کرسکتے ورنہ وہ غائب ہوجاتے ہیں، کسان احتجاج کریں تو ان پر دہشتگردی کے مقدمے درج ہوتے ہیں۔


قبل ازیں پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے تناظر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عمران خان کو مخاطب کرکے دلچسپ سوال کیا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلارہا ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں موت کی سزا سنائی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
Load Next Story