پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور ہونے کے بعد نیٹو سپلائی بند کردیں گے تحریک انصاف

جب تک امریکا کو واضح پیغام نہیں جائےگا کہ ہم مذاکرات کے لئےسنجیدہ ہیں مذاکرات سبوتاژ ہوتے رہیں گے، شیریں مزاری


ویب ڈیسک November 02, 2013
قرار منظور ہونے کے بعد صوبائی حکومت کو نیٹو سپلائی بند کرنے کا اختیار مل جائے گا، ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری فوٹو:فائل

WASHINGTON: تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہےخیبرپختونخوا اسمبلی میں قرار داد منظور ہونے کے بعد نیٹو سپلائی بند کر دیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ خیبرپخونخوا اسمبلی میں حکومت کو فوری طور پر قرار داد پاس کروانی چاہئے تاکہ نیٹو سپلائی بند کرنے کا مینڈیٹ مل سکے۔ قرار منظور ہونے کے بعد صوبائی حکومت کو سپلائی بند کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک امریکا کو واضح طور پر پیغام نہیں جائے گا کہ ہم طالبان سے مذاکرات کے لئےسنجیدہ ہیں اس وقت تک امریکا مذاکرات کو سبوتاژ کرتا رہے گا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پیر کو صوبائی اسمبلی کے اراکین وفاقی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا انہوں نے امریکا کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ تو نہیں کیا ہوا جو وزیراعظم کے واپس لوٹتے ہی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوگیا اور اگر امریکا ڈرون حملے نہیں روک رہا تو کیا آپ کے پاس صلاحیت انہیں روکنے کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں