چین میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

دھماکے سے ہلاک اور زخمی ہونے والے ملازمین کی اکثرہیت خواتین کی ہے۔


ویب ڈیسک November 02, 2013
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، فوٹو : فائل

چین میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صوبی جوانگ ژی کے شہر چینژی میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب آتش بازی کا سامان تیار کیا جارہا تھا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں اکثریت خواتین کی ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چین دنیا بھر میں آتش بازی کا سامان درآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے لیکن عام طور پر فیکٹریوں میں آتش بازی کا سامان بناتے وقت کارکنوں کے تحفظ کے لئے وضع کئے گئے قوانین پر عملدرآمد نہیں ہوتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں