طلبہ یونین کی بحالی کا بل آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
ہرسال یونیورسٹی اور کالج میں طلبہ یونین کےالیکشن ہونگے، مجوزہ بل
طلبہ یونین کی بحالی کے لیے سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
مجوزہ بل کے مطابق طلبہ کو یونین سازی کے ساتھ فیصلہ سازی کا اختیاربھی مل گیا ہے اور ہرسال یونیورسٹی اور کالج میں طلبہ یونین کےالیکشن ہونگے، جامعات منتخب طلبہ یونین کے ایک نمائندے کو سنڈیکیٹ، سینیٹ، بورڈ میں شامل کرینگی۔
مجوزہ قانون کے تحت تعلیمی ادارے میں کسی بھی سبب ہڑتال کرنا اور تدریسی عمل معطل کرنا جرم ہوگا، نفرت انگیز اور پُرتشدد سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ غیرقانونی اور طلبہ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے، طلبہ یونین ایکٹ کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی ہوگی، ہر تعلیمی ادارے میں ہراسگی سے تحفظ کےلیےکمیٹی قائم کی جائےگی۔