امریکا کی غیرقانونی جاسوسی کے خلاف جرمنی اوربرازیل کی اقوام متحدہ میں قرارداد

غیر قانونی طور پر کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات حاصل کرنا انتہائی نامناسب عمل ہے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک November 02, 2013
امریکی جاسوسی کے خلاف قرارداد پر رائے شماری رواں ماہ کے آخر میں ہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

PESHAWAR: جرمنی اور برازیل نے امریکا کی جانب سے شہریوں کی جاسوسی کے خلاف پرائیویسی کے حقوق سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ میں جمع کرادی ہے۔

اقوام متحددہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق کسی بھی ملک یا خفیہ ایجنسی کی جانب سے غیر قانونی طور پر کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات حاصل کرنا انتہائی نامناسب اور ذاتی زندگی میں دخل دینے والا عمل ہے، اس لئے کسی بھی شخص کی حد سے زیادہ الیکٹرانک نگرانی کو ختم ہونا چاہئے اس لئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کمیونی کیشن کی نگرانی کے نتیجے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کریں، قرارداد پر رائے شماری رواں ماہ کے آخر میں بلائے گئے اجلاس میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انکشاف ہوا تھا کہ امریکا نےجرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل اور برازیلین صدر کے ذاتی موبائل فون کئی برسوں تک ریکارڈ کئے۔ جس کے بعد برازیلین صدر نے اپنا دورہ امریکا منسوخ جبکہ جرمن چانلسر نے امریکی صدر سے وضاحت مانگ لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں