امریکا کےحواریوں سے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے کالعدم تحریک طالبان

حکیم اللہ محسود کے خون کے ہر قطرے سے خودکش حملہ آور جنم لے گا، ترجمان کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان

گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں حکیم اللہ محسود اپنے بھائی، چچا، محافظ اور ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگئے تھے فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق نے کہاکہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر امریکا کے حواری خوش نہ ہوں، حکیم اللہ کے خون کے ہر قطرے سے خودکش حملہ آور جنم لے گا، اعظم طارق کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کے نئے امیر کی تقرری کے لئے شوریٰ کا اجلاس جاری ہے اور آئندہ 2سے 3 روز میں اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، شوریٰ کسی موزوں شخص کو ہی طالبان کی قیادت کےلئے منتخب کرے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں حکیم اللہ محسود اپنے بھائی، چچا، محافظ اور ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگئے تھے، امریکا کی جانب سے 2009 میں ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان کے امیر بننے والے حکیم اللہ محسود کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
Load Next Story