وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر مشاورت جاری

اجلاس میں پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر مشاورت جاری۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں پارٹی کی تمام سینیر لیڈر شپ موجود ہے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔


اجلاس میں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے پر مشاورت بھی کی جائے گی اور پارٹی قیادت حالات کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔

اس کے علاوہ کور کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Load Next Story