میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

ایوان نمائندگان کی اسپیکر کو لکھے گئے خط میں امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے پرغصے کے اظہار کیا


ویب ڈیسک December 18, 2019
نینسی پلوسی کو لکھے گئے خط میں امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے پرغصے کے اظہار کیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو خط میں کہا ہے کہ میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ ہے اور آپ نے میرے خلاف مواخذہ شروع کرکے اس کی اہمیت کو انتہائی کم کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں مواخذے کی تحقیقات کے آغاز سے ہی بنیادی آئینی عمل اور شواہد پیش کرنے کے حق سمیت کئی بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی منظوری دے رکھی ہے اور ایوان نمائندگان میں آج ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ووٹنگ ہے اور سینیٹ میں ان الزامات پر ٹرائل آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی امریکی صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کانگریس کے دونوں ایوانوں کی منظوری چاہیے ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں