ملکہ شراوت کا بال دھونے کے لئے ہوٹل انتظامیہ سے منرل واٹرلانے کا مطالبہ

ملکہ شراوت ٹی وی شو کی میزبانی کے سلسلے میں بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودھے پور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم تھیں


ویب ڈیسک November 02, 2013
پانی کو کوالٹی ٹھیک نہیں لہٰذا بال دھونے کیلئے منرل واٹر کا کنٹینر منگوایا جائے، اداکارہ کا ہوٹل انتظامیہ سے مطالبہ فوٹو: ایکسپریس/فائل

KARACHI: بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملکہ شراوت فلموں میں تو اپنے بے باک کردار کی وجہ سے مشہور ہیں ہی لیکن اس کے علاوہ اکثرفلم اور ٹی وی شوز کی شوٹنگ کے دوران ایسے مطالبے کردیتی ہیں جو انتظامیہ کے لئے نہ صرف حیران کن ہوتے ہیں بلکہ اس کو پورا کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کے سلسلے میں بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودھے پور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم تھیں کہ انہوں نے ہوٹل انتطامیہ سے شکایت کی کہ پانی کو کوالٹی ٹھیک نہیں ہے لہٰذا ان کے لئے منرل واٹر کا ایک کنٹینر منگوایا جائے تاکہ وہ اپنے بال دھو سکیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس فلم قسمت، لوواور پیسہ دلی کی شوٹنگ کے دوران ملکہ شراوت نے مطالبہ کیا کہ ان کے اسٹاف ممبران کو بھی بزنس کلاس میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ ایک مرتبہ تو اداکارہ نے اپنی ایک فلم کی تشہیری مہم دوران خاص قسم کے آموں کا مطالبہ کر ڈالاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |