ملک کو کسی قیمت پر عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے آرمی چیف

تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک December 18, 2019
ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو:فائل

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی کمانڈوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈو افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں