امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی دفتر خارجہ طلبی ڈرون حملے پر شدید احتجاج

سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر سے ڈرون حملوں پر شدید الفاظ میں احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔


ویب ڈیسک November 02, 2013
ڈرون حملے پر پاکستان کی جانب سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے شدید احتجاج کیا گیا، فوٹو : فائل

پاکستان نے ڈرون حملے کے نتیجے میں حکم اللہ محسود کی ہلاکت پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور امریکی حکومت کے لئے احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا ہے، اس موقع پر سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ان سے ڈرون حملوں پر شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ،حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کوجاری رکھنےکے عزم پر قائم ہے اور امریکا کا شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر منفی اثرات مرتب کرے گا، پاکستان نے ہمیشہ ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے اور یہ معاملہ امریکا اور اقوام متحدہ کے سامنے اٹھاتا رہا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی داخلی خودمختاری کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز امریکا نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسوداپنے 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |