یمن میں 1900 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا عالمی ریکارڈ

گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈکےعلاقائی منیجر طلال عبداللہ کا کہنا تھا کہ یمن میں 1900جوڑوں کی اجتماعی شادی ایک عالمی ریکارڈ ہے


ویب ڈیسک November 02, 2013
اس سے قبل سنگاپور نے 2009 میں 326 جوڑوں کی اجتماعی شادی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ فوٹو؛ اے ایف پی

یمن میں 1900 جوڑوں نے ایک ہی وقت رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اجتماعی شادی کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

مصری خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن میں بے سہارا اور یتیموں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی ایک غیرسرکاری فلاحی تنظیم ''الیتیم ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن'' نے 1900 بے سہارا جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب یمن کے دارالحکومت صنعا میں منعقد کی جس میں 1900 جوڑوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے علاقائی مینیجر طلال عبداللہ کا کہنا تھا کہ یمن میں 1900 جوڑوں کی اجتماعی شادی ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنگاپور نے 2009 میں 326 جوڑوں کی اجتماعی شادی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |