پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار جاپانی خاتون فیصل آباد پہنچ گئی

ٹوكيو کی ممی كاٹو نامی خاتون نے اسلام قبول کیا اور اس کا نیا اسلامی نام فجر رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک December 18, 2019
فجر اور اجمل کی شادی علاقائی رسم و رواج كے مطابق دھوم دھام سے ہوئی۔ فوٹو:فائل

فیس پر دوستی کے بعد شادی کی خواہش لئے جاپانی خاتون جڑانوالہ پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیس بک پر ہونے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئی ہے اور جاپان کے شہر ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی محبت کو پاکیزہ رشتے میں بدلنے کے لئے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ پہنچ گئی۔

جڑانوالہ كے علاقہ مدنی پارک كے رہائشی محمد اجمل کی فيس بک پر ٹوكيو کی ممی كاٹو سے دوستی ہوئی، جو بعد ميں محبت ميں تبديل ہوگئی، اجمل کی محبت ميں گرفتار ممی كاٹو جاپان سے جڑانوالہ پہنچی جہاں اس نے اسلام قبول كیا اور اس کا نيا اسلامی نام فجر ركھا گيا۔ فجر اور اجمل کی شادی علاقائی رسم و رواج كے مطابق دھوم دھام سے ہوئی، دولہا دلہن كو بھگی ميں نجی شادی ہال لايا گيا، جہاں نکاح کی رسم ادا کی گئی۔

نومسلم فجر کا کہنا تھا کہ پاكستان آكر جو خوشی محسوس ہوئی اسے الفاظ ميں بيان نہيں كيا جا سكتا، یہاں کے لوگ ملنسار اور انتہائی محبت كرنے والے ہيں، ایک پاكستانی نوجوان سے شادی کرنا زندگی كا حسين ترين لمحہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں