محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے فیصل قریشی

8 سال میری زندگی کے مشکل ترین سال تھے، فیصل قریشی

8 سال میری زندگی کے مشکل ترین سال تھے، فیصل قریشی ۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ کے شو ''ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ'' میں فیصل قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کم عمری کا وقت کچھ خاص نہیں گزرا لیکن اب میں اپنی نو عمر اچھے انداز سے گزار رہا ہوں کیوں کہ اُس دوران والد برین ہیمرج کے باعث تین ماہ تک اسپتال میں داخل تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا، بیماری کی وجہ سے سب کچھ بک گیا تھا جس کے بعد کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس دوران میں تنہا جدو جہد کر رہا تھا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران میں نے کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن فلموں کی ناکامی اور والد کے انتقال کی وجہ سے سنبھل نہیں پا رہا تھا، ان تمام صورتحال کا میں 8 سال تک سامنا کرتا رہا اور یہ 8 سال میری زندگی کے مشکل ترین سال تھے۔


فیصل قریشی نے محبت سے متعلق سوال پر کہا کہ محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے اللہ کا شکر ہے اب 10 سال سے میں خوش ہوں۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=zdmvB4o18xs

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے سارے سیریلز ہیں جن میں لوگوں کے مسائل اور وہ باتیں شامل کروائیں جو لوگوں نے مجھ سے کی تھیں یا جو کہانیاں میں نے خود دیکھیں یا جن کے مسائل میں جانتا تھا۔
Load Next Story