شوخ موسم میں رنگوں کی شوخیاں

جس طرح موسم انسان کی زندگی پرگہرا اثرچھوڑتا ہے اسی طرح ملبوسات بھی شخصیت کو پروقار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


Qaiser Iftikhar November 03, 2013
ماڈل: ماریہ خان / ڈریسز: گلیموفلیج ( عائشہ اینڈ نور )/فوٹوگرافر: محمود قریشی / ایکسپریس

موسم میں تبدیلی کا عمل جونہی شروع ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی ہمارے پہناوے بھی بدل جاتے ہیں۔

ہلکے رنگوں کی جگہ شوخ رنگوں والے پیرہن لیتے ہیں جس طرح موسم انسان کی زندگی پرگہرا اثرچھوڑتا ہے اسی طرح دیدہ زیب ملبوسات بھی شخصیت کو پروقار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور رنگ تو دنیا ہی بدل دیتے ہیں۔ سردموسم شروع ہوتاہے تو ہرطرف شوخ رنگوں میں بنے ملبوسات لہرانے لگتے ہیں کیونکہ ایسے موسم میں شوخ رنگ ہی خواتین کی اولین ترجیح ہوتے ہیں۔

''ایکسپریس سنڈے میگزین'' کیلئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں ٹی وی کی معروف اداکارہ وماڈل ماریہ خان بھی موسم سرما کی مناسبت سے تیارکردہ فیشن ڈیزائنرعائشہ اورنور کے ملبوسات کے ساتھ جلوہ گرہیں۔ جس میں شوخ رنگوں میں بنے ملبوسات شخصیت کومزید پرکشش بنا ہی رہے ہیں۔ فیشن کی دنیا سے وابستہ لوگ دن رات انہی شوخ رنگوں سے کھیلتے ہیں۔ ایک دنیا ان کے رنگوں کی اسیر ہوجاتی ہے۔ پھر یہی رنگ سب کچھ بدل کے رکھ دیتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں