کراچی میں موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران شہری شدید مشکلات کا شکار

سی این جی اسٹیشنز کی طویل بندش کے باعث شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی


ویب ڈیسک December 19, 2019
صنعتکاروں نے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر صنعتوں کی بندش کے خدشات کا اظہار کردیا: فوٹو: فائل

شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغاز پرہی گیس کا بحران ہوگیا ہے جب کہ ایس ایس جی سی حالیہ شدید قلت کی وجوہات واضح نہیں کرپارہی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شہرقائد میں موسمِ سرما کے آغازپرہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صنعتکاروں نے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر صنعتوں کی بندش کے خدشات کا اظہار کردیا جب کہ گھریلو صارفین کوشدید دشواری کا سامنا ہے ۔

سی این جی اسٹیشنز کی طویل بندش کے باعث شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی اوررکشہ اور ٹیکسی مالکان سمیت نجی ٹیکسی سروس نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کومنگل کی دوپہر 2 بجے سے گیس کی سپلائی منقطع ہے، جمعہ کی صبح 8 بجے تک 66 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند رکھنے کے احکامات ہیں، گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں