فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اداکارہ ثنا

اچھی اور معیاری فلموں نے شائقین کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔


Showbiz Reporter November 03, 2013
پڑھے لکھے فلم میکرز سے بڑی امیدیں ہیں، منفرد کام کی آفر ہوئی تو ضرور کرونگی۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ پاکستانی سینما گھروںکی رونقیں بحال ہونے کے بعد اب فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، اچھی اور معیاری فلموں نے شائقین کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ہمیشہ سب سے مقبول میڈیم رہا ہے اور یہی عوام کی سب سے سستی تفریح بھی ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل سے ستائے لوگ سینما گھروں میں بیٹھ کر دو سے تین گھنٹوں کے دوران خوب انٹرٹین ہوتے ہیں اور اس موقع پر وہ اپنے تمام غم اور پریشانیوں کو بھول جاتے ہیں، یہی اس شعبے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔



مگر گزشتہ چند برسوں کے دوران بنائی جانیوالی فلمیں اتنی معیاری نہیں تھیں جن سے لوگ انٹرٹین ہوتے۔ اسوقت ہماری فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور یہاں پر پڑھے لکھے نوجوان فلم میکرز نے اپنی اننگز کا آغاز کر دیا ہے، یہ سب لوگ بڑے باصلاحیت ہیں اور ان سے ہم سب کو بہت سی امیدیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی منفرد اور معیاری فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو میں اس کو ترجیح دونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں