متنازع شہریت بل بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ

دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے بند جب کہ موبائل سروس بھی معطل ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک December 19, 2019
دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کردیے گئے ہیں، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : فائل

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع بل کے خلاف بڑھتے احتجاج، مظاہروں اور کشیدگی کے باعث دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ مظاہروں میں شرکت کرنے والے کئی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور شہر کے کئی حصوں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سرکاری احکامات پر کی گئی جب کہ دلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں آج بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں، نئی دلی کے لال قلعے کے قریب دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بھی مظاہرین نے احتجاج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |