پاکستانی فلموں کی کامیابی سینما انڈسٹری میں سرمایہ کاری بڑھ گئی

کراچی میں جدید منی سنیما گھروں کی تعداد35 ہوچکی ہے جبکہ 6 نئے سنیما گھر رواں سال فلموں کی نمائش شروع کردیں گے

نئے سینما گھروں میں سے 4 ملک کے نامور سابق کرکٹر اور کپتان معین خان کے بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں اب بھارتی فلموں سے زیادہ پاکستانی فلمیں دیکھنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اورفلم بین پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرداں نظر آتے ہیں رفتہ رفتہ پاکستان میں بھارتی فلموں کا کریز ختم ہوتا جارہا ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے درمیان پاکستانی فلموں کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستانی فلموں میں لوگ سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ سنیما انڈسٹری میں بھی نئے سنیمائوں کے قیام کے لیے بہت تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے پاکستان بھر میں نئے جدید سنے پلیکس سنیما بن رہے ہیں۔




کراچی میں جدید منی سنیما گھروں کی تعداد اب35ہوچکی ہے جب کہ 6نئے سنیما گھر کراچی میں رواں سال فلموں کی نمائش شروع کردیں گے ان میں چار سنیما ملک کے نامور سابق کرکٹر اور سابق کپتان معین خان کے بھی شامل ہیں جو تقریبا مکمل ہوچکے ہیں، ماہ محرم کے بعد مزید نئے سنیمائوں کا افتتاح ہوجائے گا ، فلم ''میں شاہد آفریدی ہوں'' اور'' وار'' نے پاکستانی فلم بینوں کو بے حد متاثر کیا ہے، فلم بینوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ملکی فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو۔
Load Next Story