تفصیلی فیصلے میں انصاف ہے توحکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے فردوس عاشق اعوان

حکومتی قانونی ٹیم پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک December 19, 2019
اگر فیصلے میں انصاف ہے تو حکومت کے انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگرفیصلے میں انصاف نظرنہ آیا تو حکومت انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قانونی ٹیم پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی، قانونی ماہرین فیصلے کے قانونی سیاسی اور سلامتی کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکومتی بیانیہ سامنے رکھیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پرویز مشرف سزا سے پہلے مرجائیں تو لاش ڈی چوک پر 3 دن لٹکائی جائے، تفصیلی فیصلہ

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر فیصلے میں انصاف ہے توحکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے اوراگرفیصلے میں انصاف نظر نہ آیا تو حکومت انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔ حکومت قانون کے دفاع کے لیے کھڑی ہوگی تاہم اپیل کا فیصلہ تو مشرف صاحب کے وکلا نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا 169صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں