آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم نہیں جل بھی سکتے ہیں فواد چوہدری

ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک December 19, 2019
ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، وفاقی وزیر فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین ججز کو علم نہیں جل بھی سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف سزا سے پہلے مرجائیں تو لاش ڈی چوک پر 3 دن لٹکائی جائے، تفصیلی فیصلہ

فواد چوہدری نے پرویز مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں گھسیٹ کر لانے اور تین دن تک لٹکانے کا عدالتی فیصلے کا پیرا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ، یہ ریت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں