بجٹ اخراجات کیلیے 4نئی بچت اسکیمیں متعارف کرانے کا فیصلہ

متعارف کرائی جانے والی ان اسکیموں میں شریعہ پیپرز اور رجسٹرڈ پرائز بانڈز و دیگر شامل ہیں جو تیاری کےمختلف مراحل میں ہے


Numainda Express November 03, 2013
شریعہ پیپرز کے تحت سکوک اور حج بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔ فوٹو فائل

محکمہ قومی بچت نے ملک میں بچتوں کے فروغ کے لیے 4نئی بچت اسکیمیں شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ قومی بچت کے حکام نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس)کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی ان اسکیموں میں شریعہ پیپرز اور رجسٹرڈ پرائز بانڈز و دیگر شامل ہیں جو تیاری کے مختلف مراحل میں ہے اور انہیں جلد مکمل کرکے عوام کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ رجسٹرڈ پرائز بانڈ، شریعہ پیپرز، بچوں کے تحفظ کے سرٹیفکیٹس پر مشتمل نئی اسکیمیں متعارف کرانے کا بنیادی مقصد حکومت کا اخراجات پورے کرنے کے لیے بینکوں سے قرضوں پر انحصار کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز حاصل کرنا ہے۔ حکام کا کہناہے کہ رجسٹرڈ پرائز بانڈ خریدار کے نام جاری کیے جائیں گے اور کوئی دوسرا شخص انہیں کیش نہیں کرا سکے گا، رجسٹرڈ پرائز بانڈ پر نہ صرف نقد انعامات دیے جائیں گے بلکہ سہ ماہی بنیاد پر منافع بھی دیا جائے گا جبکہ شریعہ پیپرز کے تحت سکوک اور حج بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں