پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی
قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 81ارب روپےڈوب گئے
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ جمعرات کا دن پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر بھاری ثابت ہوا اور ایک روزہ کاروبار کے دوران انڈیکس میں 2.33 فیصد کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔
حصص کی وسیع پیمانے پر آف لوڈنگ کی وجہ سےانڈیکس کی 41 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی۔ مندی کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 48.34 پوائنٹس کی کمی سے40655.37 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی دھڑ ادھڑ فروخت کے دباؤکے سبب86.81فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 81ارب 89کروڑ51لاکھ روپےڈوب گئے۔
کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت5.81فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کے آغاز سے سپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے سبب حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت آتی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کے رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40430پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں 200پوائنٹس کی ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 948.34پوائنٹس کی کمی سے40655.37پوائنٹس پر بند ہوا۔