گرفتار ملزمان کیخلاف عدالتوں میں ٹھوس شواہد دینگےڈی جی رینجرز

آپریشن میں گرفتار ملزمان کے مقدمات کی پیش رفت اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر غور


Staff Reporter November 03, 2013
کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر اطمینان،اجلاس میں رینجرز و پولیس حکام اورسرکاری وکلا کی شرکت ۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

GUADALAJARA: رینجرز اور پولیس حکام کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث گرفتار ملزمان کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا ہے اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں گرفتار ملزمان کے مقدمات کی عدالتی پیش رفت اور ان مقدمات کی عدالتوں میں موجودہ حالت کے حوالے سے غورکیا گیا۔

اجلاس ڈائریکٹرجنرل سندھ رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی زیر صدارت ہیڈکواٹرز سچل رینجر ز میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات ، تینوں زونل ڈی آئی جیز ،رینجرز کے سیکٹرکمانڈرز ،رینجرز کودیے گئے پانچویں پولیس اسٹیشنوں کے تفتیشی افسران کے علاوہ پبلک پراسیکیورٹر اور رینجر زکے پراسیکیورٹرز نے شرکت کی۔



اجلاس میں پولیس اوررینجرز کے موجودہ ٹارگٹڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کیے جانے والی مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار اہم ملزمان کے مقدمات میں ہونیوالی پیش رفت پر جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد عدلتوں میں پیش کیے جائیں تاکہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے، اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی حالیہ ہدایات پر بھی غور کیا گیا اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں