پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
گھریلو صارفین کو موسم سرما میں پریشانی سے بچانے اور گیس طلب پوری کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا، سوئی ناردرن
سوئی ناردرن گیس نے پنجاب میں عارضی طور پر جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا تاہم زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو گیس سپلائی جاری رہے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے گیس کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا، گھریلو صارفین کو موسم سرما میں پریشانی سے بچانے اور گیس طلب پوری کرنے کے لیے پنجاب بھر میں عارضی طور پر جنرل انڈسڑی اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی شدت بڑھتے ہی قدرتی گیس کے بحران نے سراٹھالیا
ترجمان ناردرن گیس کے مطابق زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو گیس سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی، یہ فیصلہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے صورتحال معمول پر آتے ہی جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بحال کردی جائے گی۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کی گیس بند ش کا فیصلہ غیر قانونی اقدام ، ناانصافی اور ظلم ہے، ایل این جی بروقت کیوں نہیں منگوائی گئی؟ سی این جی اسٹیشنوں کی گیس سپلائی فوری بحال کی جائے ورنہ بلاجواز فیصلے سے لاکھوں افراد بری طرح متاثر ہونگے، فیصلے کے خلاف وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا ہے۔