ٹنڈوآدم دیوالی پرپولیس سرپرستی میں پٹاخوں کی فروخت

شاہی بازار میں بارودی ذخیرے خوفناک حادثے کاسبب بن سکتے ہیں، دکانداروں کا احتجاج

بارود کا ذخیرہ گنجان آباد علاقے میں موجود ہونے سے کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ہندؤں کے تہوار دیوالی کے لیے پولیس سرپرستی میں ٹنڈوآدم شہر کے گنجان آباد علاقے شاہی بازار اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر بارودی پٹاخوں کا کاروبار شروع کیا گیا ہے۔

کئی من بارودی پٹاخے بازار میں فروخت کرنے کے لیے ذخیرے کیے جانے سے دکانداروں اور شہریوں میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارود سے بنے پٹاخے ذخیرہ کرکے رکھے گئے ہیں۔




وہاں پر زیادہ تر کپڑے کا کاروبار ہوتا ہے اور اتنا بڑھا بارود کا ذخیرہ گنجان آباد علاقے میں موجود ہونے سے کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیرقانونی اور خطرناک کاروبار کو بند کرایا جائے۔
Load Next Story