اظہر علی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا

اظہر کو نصف سنچری بنائے 13 اننگز گذر چکی ہیں۔


Numainda Khususi December 20, 2019
اظہر کو نصف سنچری بنائے 13 اننگز گذر چکی ہیں۔ فوٹو: فائل

QUETTA: پاکستانی کپتان اظہر علی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسری گیند پر ہی اظہر علی بولڈ ہو گئے، کامیاب بولر وشوا فرنانڈو تھے، اظہر کو نصف سنچری بنائے 13 اننگز گذر چکی ہیں، راولپنڈی میں وہ 36 رنز تک محدود رہے تھے،اس دوران3بار صفر پر آؤٹ ہوئے اور6 مرتبہ دہرے ہندسوں میں داخل ہونے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

رواں برس10 ٹیسٹ اننگز میں اظہر علی نے12.10 کی معمولی اوسط سے121 رنز بنائے، سب سے بڑا اسکور44 تھا، بیٹنگ میں مسلسل ناکامیوں نے اظہر علی پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں