پاکستان 500 ملین ڈالر قرض کے لیے GST نظام کی مفادات کونسل سے منظوری لے ورلڈ بینک

ہم آئینی چیلنجز سے آگاہ ہیں اس لئے ڈیویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے ذریعے مددکر رہے ہیں،سینئرکنٹری اکانومسٹ محمد وحید

ہم آئینی چیلنجز سے آگاہ ہیں اس لئے ڈیویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے ذریعے مددکر رہے ہیں،سینئرکنٹری اکانومسٹ محمد وحید۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ500 ملین ڈالر قرضے کی اہلیت ثابت کرنے کیلیے اشیا اور خدمات پر مربوط جنرل سیلز ٹیکس نظام کی مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری حاصل کی جائے۔

عالمی بینک کی جانب سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سیلز ٹیکس نظام میں خرابیوں کو دورکرے۔ اس وقت ملک بھرمیں اس نظام کو پانچ حکومتی اور 13ٹیکس حکام چلارہے ہیں۔ 1973 کاآئین اشیاء پرسیلزٹیکس وصولی کااختیاروفاقی حکومت کو دیتاہے جبکہ خدمات پرسیلزٹیکس صوبے وصول کرتے ہیں۔


ورلڈبنک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچموتھوا لینگوو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پہلے فیڈریٹنگ یونٹس کے درمیان طے شدہ جی ایس ٹی پر ہم آہنگی پیدا ہو جائے اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔

ورلڈ بینک کے سینئرکنٹری اکانومسٹ محمد وحید نے کہا کہ ہم آئینی چیلنجز سے آگاہ ہیں اس لئے ڈیویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے ذریعے مددکر رہے ہیں۔
Load Next Story