نواز شریف نے قوم کو صرف دلاسے دیے مخدوم امین فہیم

پی پی دور حکومت میں لوگ معمولی بات پر سڑکوں پر آجاتے تھے، اب کیوں خاموش ہیں, پی پی رہنما


Nama Nigar November 03, 2013
شمالی وزیرستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، مٹیاری میں کاروبار پر خوش آمدید کہتے ہیں. فوٹو: فائل

طالبان سے مذاکرات میں پی پی کا کوئی نمائندہ شامل نہیں، نواز شریف کی کارکردگی زیرو ہے۔

میاں صاحب نے قوم کو دلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ شمالی وزیرستان کے لوگ ہمارے بھائی ہیں، انھیں امٹیاری میں کاروبار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے مٹیاری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہماری حکومت میں لوگ معمولی بات پر سڑکوں پر آجاتے تھے لیکن اب ملک اتنے بحرانوں سے دوچار ہے لیکن پتہ نہیں کیوں عوام خاموش ہیں۔ ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی تو لوگ ڈنڈے اٹھا کر ٹائر جلاکر سڑکوں پر نکل آتے تھے۔



لیکن وہ نواز شریف حکومت میں خاموش بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن ابتدائی مراحل میں ہے آگے دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، ہمیں کسی سے مذاکرات پر اعتراض نہیں۔ امین فہیم نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے لوگ مٹیاری میں کاروبار کررہے ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں انھیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر شمالی وزیرستان کے ایم این اے محمد نذیر نے کہاکہ طالبان سے ہر صورت میں کامیاب مذاکرات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔