بیرونی عناصر ملک کوعدم استحکام کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے فردوس عاشق

وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں، فردوس عاشق


ویب ڈیسک December 20, 2019
ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ فردوس عاشق اعوان فوٹوفائل

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کوشکست دیں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اداروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اورعوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں