ون ڈے تینوں ڈبل سنچریاں بھارتی بیٹسمینوں کے نام ٹنڈولکروسہواگ بھی بناچکے

سچن ٹنڈولکر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 200 جبکہ وریندر سہواگ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 219 رنز بنائے


Sports Desk November 03, 2013
صرف پاکستانی سعید انور اور زمبابوے کے چارلس کوینٹری 194 تک پہنچے تھے۔فوٹو:فائل

بھارت کی بیٹنگ کے لیے انتہائی سازگار وکٹوں پر ایک اور میزبان کرکٹر ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری کا اعزاز پانے میں کامیاب ہوگیا۔

روہت شرما نے آسٹریلیا سے سیریز کے ساتویں اور آخری میچ میں 209 رنز اسکور کیے،اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 24 فروری 2010 کو گوالیار میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 200 جبکہ وریندر سہواگ نے 8 دسمبر 2011 کو اندور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 219 رنز بنائے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے ابتدائی 2961 مقابلوں میں کوئی بھی بیٹسمین 200 رنز کی نفسیاتی حد نہیں پار کرسکا تھا، صرف پاکستانی سعید انور اور زمبابوے کے چارلس کوینٹری 194 تک پہنچے تھے، مگر پھربعد میں 467 ایک روزہ میچز میں اب تک 3 ڈبل سنچریاں سامنے آچکی ہے۔ روہت شرما نے اس سیریز میں 491 رنز بنائے جو ایک باہمی سیریز میں کسی بھی بیٹسمین کا سب سے بڑا مجموعہ ہے، دوسرے نمبر پر جارج بیلی 478 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔